بلوچستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: Balochistan, security forces operation, 2 terrorists killed

ایک نیوز:بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کا ا نٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زربر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مزید کہا کہ علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم ہیں۔