اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر بھارتی اداکارہ نے فلم انڈسٹر ی چھوڑ دی

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر بھارتی اداکارہ نے فلم انڈسٹر ی چھوڑ دی
کیپشن: Inspired by Islamic teachings, the Indian actress left the film industry

ایک نیوز نیوز : بھارتی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر فلم انڈسٹر ی کو خیرباد کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سحر افشاں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔ادکارہ سحر افشاں مقامی فلم انڈسٹری بھوجپوری کی نامور اداکارہ ہیں اور انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں،اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں شوبز چھوڑ رہی ہوں اور انڈسٹری سے میرا تعلق نہیں ہوگا۔سحر کا کہنا تھاکہ اتفاق سے انڈسٹری میں آئی اور آگے ہی بڑھتی رہی لیکن اب یہ سب ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، شہرت اور دولت کے باوجود دل میں ہمیشہ خلش رہی ہے کیونکہ ایسی زندگی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔