عمران خان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار ، ہنگامی لینڈنگ

Oct 08, 2022 | 18:43 PM

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایک بار پھر فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی ۔
تفصیلات کےمطابق ڈی آئی خان سے واپسی پرفنی خرابی کے باعث عمران خان کےہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ۔پائلٹ نےہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث اسے اڈیالہ گاؤں کے قریب ہی اتار لیا۔ عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالا روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق جہاں عمران خان کا ہیلی کاپٹر اتارا گیا وہاں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ عمران خان کو دیکھ کر بچے عمران خان سے ملنے پہنچ گئے ۔

مزیدخبریں