ایک نیوز نیوز : امریکی صدر جو بائیڈن نے بھنگ رکھنے کے جرم میں گرفتار تمام قیدیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ۔تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے تمام ریاستوں کے گورنرز کوہدایات جاری کی ہیں کہ جن افراد کو بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا انہیں فوری رہا کیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ ہزاروں شہری صرف بھنگ برآمد کرنے پر سزا بھگت رہے ہیں ایسے افراد ملازمتوں گھروں اور تعلیمی مواقعوں سے بھی محروم ہیں۔ایسے لوگوں کو جیل میں رکھنا نہیں چاہئے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ عام معافی سے جیلوں پر بھی بڑھتا ہوا دباؤ کم ہوگا اور معمولی جرم میں قید افراد نئی زندگی شروع کرسکیں گے۔ان کا کہناتھا کہ میں حیران ہوں لوگ بھنگ کو ابھی تک ہیروئن کی طرح کا نشہ سمجھتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ سیکرٹری صحت اور اٹارنی جنرل بھنگ سے متعلق قوانین کا جائزہ لیں اور ترامیم کی سفارشات مرتب کریں۔