اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 مزید فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 مزید فلسطینی شہید

ایک نیوز نیوز: اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی پٹی میں جنین پناہ گزین کیمپ پر فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والوں کی احمد محمد اور محمود اسوس کے ناموں سے شناخت کی۔ 

فلسطینی وازارت صحت کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ 

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ کے اندر داخل ہو کر ایک خیمے کو گھیرے میں لے لیا اور پناہ گزینوں اور فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اسرائیلی فورسز نے جنین پناہ گزین کیمپ پر متعدد بار حملہ کیا ہے، اور اس سال کے آغاز سے 114 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔