رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری ،وفاقی پولیس نے اینٹی کرپشن ٹیم کو واپس بھیج دیا 

Oct 08, 2022 | 17:47 PM

ایک نیوز نیوز : رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری لیکر آنیوالی اینٹی کرپشن ٹیم کو وفاقی پولیس نے  واپس بھیج دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی  اور وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ سے آگاہ کیا جس پر پولیس حکام  نے مؤقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم کے 4 افسران کو وفاقی پولیس  نے واپس بھیج دیا۔پولیس حکام  نے اینٹی کرپشن کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے۔

واضح رہے کہ  اینٹی کرپشن عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ، ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تھانہ کوہسار پہنچی تاہم ایس ایچ او نے گرفتاری کے حکم کی تعمیل سے انکار کردیا۔رانا ثناء اللہ کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انکوائری جاری ہے۔ انہیں پیش ہونے کا حکم دیا تاہم وہ حاضر نہ ہوئے جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

مزیدخبریں