پاکستان کی شاندار فتح :شاہد آفریدی کا رد عمل بھی آگیا

پاکستان کی شاندار فتح :شاہد آفریدی کا رد عمل بھی آگیا
کیپشن: Pakistan's glorious victory: Shahid Afridi's reaction also came

ایک نیوز نیوز : سہہ فریقی سیریز میں کیویز کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پرشاہد آفریدی کا رد عمل بھی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ٹویٹر پیغام میں بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آج ہماری ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلی۔ بہت ہی شاندار، آج گیم پلان ہمارے حق میں رہا، بابر اعظم کو مبارکباد، شاداب خان اور حارث رؤف کو بھی شاباش۔انہوں نے لکھا کہ آج میں نے ماضی کے مقابلے میں خوف سے آزاد کرکٹ دیکھی، شاباش پی سی بی اور کرکٹ ٹیم۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 4 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھرشانداربلے بازی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 79 رنز بنائے جبکہ ، حارث رؤف کی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔