ایک نیوز نیوز: پنجاب کے شہر عارف والا میں انتظامیہ کی جانب سے قبولہ روڈ اگرو سٹاپ پر قبضہ مافیہ کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرو سٹاپ پر انتظامیہ نے لاکھوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے۔ عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سکیم کے مالک نے قبضہ جما رکھا تھا-
انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے ہاؤسنگ سکیم کے زیر استعمال لاکھوں روپے کی مالیتی سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے۔
ریونیو حکام کے مطابق گزشتہ 8 سالوں سے سرکاری راستے پر ہاؤسنگ سکیم مالک نے قبضہ جمایا رکھا تھا واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-08/news-1665230993-9731.mp4