بھارت میں بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

بھارت میں بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست مہاراشترا میں ایک بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 43 سے زائد زخمی افراد کوعلاج کےلئے مقامی سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریاست مہاراشترا کے شہر ناشک میں بس میں آگ ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد لگی، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
حکومت نے ہلاک افراد کے اہلخانہ کو 7،7 لاکھ جبکہ زخمی افراد کے اہل خانہ کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔۔