افریقہ میں خود کشی کی شرح بڑھ گئی, ڈبلیو ایچ او

Oct 08, 2022 | 15:40 PM

ایک نیوز نیوز: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا کہ افریقہ میں خود کشی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہو چکی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ افریقہ میں ہر سال ہر ایک ہزار افراد میں سے تقریباً 11 افراد خود کشی کرتے ہیں، جو کہ دنیا میں ہر ایک ہزار افراد میں سے 9 افراد کے خود کشی کرنے کی شرح سے زیادہ ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ دنیا میں ایسے 10 ممالک جہاں لوگ سب سے زیادہ خود کشی کرتے ہیں، چھ براعظم افریقہ میں ہیں۔

افریقہ میں یہ رسک فیکٹرز بشمول ذہنی صحت کو روکنے کےلئے کئے جانے والے ناکافی ایکشن کی وجہ سے ہے۔ اس وقت 116 ملین افراد ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جبکہ 1990 میں 52 ملین تھے۔

بیان کے مطابق افریقہ میں 5 لاکھ افراد کےلئے صرف ایک سائکاٹرسٹ ہے جو کہ ڈبلیوایچ او کی سفارش سے 100 گنا کم ہے۔ 

مزیدخبریں