ایک نیوز نیوز: پنجاب کے شہر شکر گڑھ میں مخالف گروپ سے ملنے پر دوستوں نے نوجوان کو مار مار کر لہولہان کر دیا
رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ کے علاقہ گڈیالہ میں مخالفین سے ملنے پر دوستوں نے نوجوان کو مار مار کر لہولہان کر دیا ہے۔واقع تھانہ شاہ غریب کے علاقہ گڈیالہ میں پیش آیاہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-08/news-1665225262-8315.mp4
پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے نوجوان کو کھیتوں میں لے جاکرتشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کا ملزمان کے ساتھی سے جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔نوجوان کے والد کی مدعیت میں تھانہ غریب شاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-08/news-1665225266-2299.mp4