غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے نمٹنے کیلئےہنگامی حالت کا اعلان

غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان
کیپشن: غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان

ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست نیویارک میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے شہر میں زمین کے استعمال کی موجودہ  شرائط کو معطل کر دیا ہے اور "غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے نمٹنے کے لیے" ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔
میئر نے کہا کہ نیویارک میں عارضی طور پر کرائے پر لیے گئے 42 ہوٹلوں کے علاوہ پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کی تعداد 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ان میں سے 20 ہزار بچے ہیں، اور 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو بغیر اطلاع کے بسوں کے ذریعے شہر لایا گیا ہے۔
ایڈمز نے بتایا  کہ تارکین وطن کی آمد ناقابل برداشت بوجھ لاتی ہے اور مالی سال کے اختتام  تک  ان لوگوں کے لیے  پناہ گاہوں، صحت اور خوراک لیے ایک بلین ڈالر خرچ ہو چکے ہوں گے، لہذا انہوں نے  گرجا گھروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔