کریمیا کو روس سے ملانے والا پل تباہ، ٹریفک معطل 

Kremia russia bridge collapsed
کیپشن: Kremia russia bridge collapsed
سورس: google

ایک نیوز نیوز:  کریمیا کو روس سے ملانے والے اہم پُل پر ایک گاڑی میں زوردار دھماکہ ، آئل ٹینکرز کو آگ لگ گئی ، پل تباہ ٹریفک  معطل ہوگئی ۔

 رپورٹ کے مطابق  دھماکہ صبح چھ بج کر سات منٹ پر ہوا، جس کے باعث قریب سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کو آگ لگ گئی۔

دھماکے کا نشانہ بنانے والے پل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ روسی صدر ولادیمیر کے حکم پر بنایا گیا تھا اور 2018 میں صدر پوتن نے ہی اس کا افتتاح کیا تھا۔
ڑک اور ریل پل پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ اس پل کو 2018 میں کھولا گیا تھا اور اسے کریمیا کو روس کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے ملانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ کریمین پل کے ایک حصے پر ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پل پر لمبے لمبے آگ کے شعلے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ آگ اتنی بھیانک تھی کہ پل کا کچھ حصہ پانی میں گر گیا ہے۔ پل کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اسے پوتن حکومت کی علامتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔