سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی میں لایا گیا: شیخ رشید

سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی میں لایا گیا: شیخ رشید
کیپشن: سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی میں لایا گیا: شیخ رشید

ایک نیوز نیوز:  سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آڈیو، ویڈیو ،سائفر غریب کا مسئلہ نہیں،سیاسی تناؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی، آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔

انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا پھر راج کرے گی خلق خدا۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے، حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، سائفر حقیقت تھا اس لیےقومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔