جیا بچن نے ایسا کیا کہا کہ امیتابھ آبدیدہ ہو گئے

Oct 08, 2022 | 14:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن کو اپنی سالگرہ کے دن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور اپنی اہلیہ جیا بچن کیساتھ  خصوصی قسط میں شرکت کریں گے جس کا پرومو جاری کردیا گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  گیارہ  اکتوبر کو امیتابھ بچن کی سالگرہ والے دن ان کے بیٹے اور ان کی اہلیہ ان کے ہمراہ ہاٹ سیٹ پر ہونگی۔  پرومو میں دکھایا گیاہے جیا بچن کے انکشافات پر امیتابھ بچن جذباتی ہو جا تے ہیں۔

کے بی سی کی قسط کے پرومو میں دکھایا گیاہے کہ کھیل کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی کھیل ختم ہونےکی آواز آتی ہے جسے سن کر امیتابھ بچن حیران ہو جاتے ہیں۔   ابھیشیک بچن ہاٹ سیٹ پر نظر آتے ہیں اور امیتابھ بچن کو  سرپرائز دیتے ہیں ۔ ابھیشیک بچن  اپنے ایک مشہور ڈائیلاگ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں، "رشتے میں جو ہماری ماں لگتی ہیں اتنی دیر میں " جیا بچن سیٹ پر داخل ہوتی ہیں۔  جیا بچن نے سفید کڑھائی والا سوٹ پہنا ہوتا ہے اور  امیتابھ بچن کو سرپرائز  دیتی ہیں۔  وہ گلے ملتے ہیں اور امیتابھ جذباتی نظر آتے ہیں۔

کھیل کے دوران جیا بچن نے مداحوں کو  انکشافات کرتی ہیں  جس سے امیتابھ کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ جیا بچن کہتی ہیں، ’’میں ناظرین کو بتانا چاہتی ہوں کہ جس کے بعد امیتابھ بچن کو ٹشو پیپر سے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں