ایک نیوز :بھارت کا جنگی جنون جاری، انڈین ائیر فورس کی نئی آپریشن برانچ کا افتتاح، بھارت 3400 کروڑ سالانہ کی بچت کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہ آئی اے ایف ائیرچیف مارشل وویک رام چودھری نےچندی گڑھ میں سکھنا جھیل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں اس امر کا اعلان کیا ہے ۔ یوم بھارتی فضائیہ کے موقع پر ائیر شو منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے نئی آپریشنل برانچ کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے بھارتی فضائیہ افسران کی تربیتی کے لیے ویپن برانچ کی منظوری دیدی ہے۔
اس برانچ کا مقصد زمین سے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں، دور دراز سے چلنے والے ہوائی جہاز، اور جڑواں اور کثیر عملے والے ہوائی جہازوں میں ہتھیاروں کے نظام کے آپریٹرز کا قیام ہے۔
برانچ جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے کے لیے خصوصی کیڈر کے افسران کو شامل کرے گی۔ نئی برانچ فورس میں ہر قسم کے جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے کے قابل ہو گی اور پرواز کی تربیت پر اخراجات کو کم کرے گی۔
#WATCH | The 90th-anniversary celebrations of #IndianAirForce, underway in Chandigarh. IAF chief Air Chief Marshal Vivek Ram Chaudhari also present on the occasion.
— ANI (@ANI) October 8, 2022
(Source: Indian Air Force) pic.twitter.com/e0DXXylz1M
بھارتی فضائیہ نے اپنی 90ویں سالگرہ پر فورس کے لئےنئی یونیفارم کو لانچ کردیا ۔کیمو فلاج رنگوں سے لیس وردی کاڈیزائن بظاہر امریکی فضائیہ کی وردی سے متاثرلگتا ہے۔
The Indian Air Force today unveiled the new combat uniform of the force, on its 90th anniversary.#IndianAirForceDay pic.twitter.com/QXQTsixjk7
— ANI (@ANI) October 8, 2022
پادرہے بھارتی فضائیہ یا انڈین ائیرفورس کو آفیشیل طور پر 1932 میں یونائٹیڈ کنگڈم کے رائل ایئر فورس کے اسسٹنٹ فورس کی شکل میں شروع کیا گیا تھا اور پہلا آپریشنل اسکواڈرن 1933 میں بنایا گیا تھا۔ آئی اے ایف کے ذریعہ پیش کردہ اہم آپریشنوں میں آپریشن وجئے، آپریشن میگھ دوت، آپریشن کیکٹس اور آپریشن پوملائی شامل ہیں۔