پاک امریکا بڑھتی قربتوں سے بھارت میں سوگ ، ٹریول ایڈوائزری نے آگ لگادی

Oct 08, 2022 | 12:38 PM

 ایک نیوز نیوز: پاک امریکا بڑھتی قربتوں سے بھارت میں سوگ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ کے امریکا میں پرجوش خیر مقدم نے بھی نئی دہلی کو پریشان کردیا۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق صرف اایک ماہ کے  دوران بائیڈن انتظامیہ نے سب سے پہلے پاکستان کیلئے F-16 پیکیج کا اعلان کیا جو پاکستانی سٹریٹجک نقطہ نظر کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ۔سب سے اہم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے آزاد کشمیر کا دورہ قرار دیا جارہا ہے جس کو  امریکی سفارتخانے کی جانب سے  جاری کردہ  پریس ریلیز  میں پہلی دفعہ آزاد جموں وکشمیر قرار دیا گیا  ۔

 تاہم گذشتہ روز  امریکی شہریوں کیلئے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری نے سونے پر سہاگے کا کام کیا اس ایڈوائزری میں امریکا نے   بھارت کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ "شہری بدامنی اور دہشت گردی" کی وجہ سے اور "مسلح تنازعات کے امکان کی وجہ سے پاک بھارت سرحد کے 10 کلومیٹر کے اندر" جموں و کشمیر کا سفر نہ کریں۔ 

 یادرہے یہ ساری پیشرفت امریکی سفیر برائے پاکستان ڈونالڈ  بلوم کے تعیناتی کے بعد سامنے آئی ہے جسے پاک امریکا خارجہ تعلقات کے حوالےسے انتہائی خوش آئند قراردیا جاسکتا ہے سفیر ڈونالڈ بلوم  اس سے قبل افغانستان میں سیاسی مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

امریکا میں آرمی چیف جنرل باجواہ کا بھی انتہائی پرجوش خیر مقدم کیا گیا ان کی پینٹاگون میں اعلی سطحی ملاقاتیں اور وزیردفاع سے مذاکرات کو بھی دنیا کے لئے ایک خاموش پیغام قراردیا جارہاہے۔

مزیدخبریں