مسافر بس پر سفر کرتا نوجوان بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق

Oct 08, 2022 | 12:27 PM

Hasan Moavia

میاں عثمان صدیق: پنجاب کے شہر پسرور میں بجلی کی مین لائن سےکرنٹ لگنےسے 21سالہ نوجوان مزدورجاں بحق ہو گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 21 سالہ نوجوان مسافربس کی چھت پربیٹھا سفر کر رہا تھا  جب وہ  بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سےٹکراگیا   اور جائے وقوع پر جان کی بازی ہار گیا۔ 

نوجوان کی پہچان 21 سالہ حسن بوٹا سکنہ ایگن کے نام سے ہوئی  ہے۔ نوجوان  مزدوری کی غرض سےسیالکوٹ جارہاتھا  اور ہرپال کےقریب وہ  بجلی کی تاروں سےٹکرا گیا۔ 

ریسکیو1122 نےنعش کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ 

مزیدخبریں