ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

Oct 08, 2022 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ٹک ٹاک نے قواعد کی خلاف ورزی پر پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں،حذف کی گئی ویڈیوز کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر11کروڑ 38لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں جو اَپ لوڈ ویڈیوز کا صرف ایک فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں،ہٹائی گئی ویڈیوز کے اعتبار سے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔

 رپورٹ کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان سے 97 فیصد ویڈیوز پوسٹ کئے جانے کے 24 گھنٹو ں کے اندرہٹائی گئیں۔ 98 فیصدویڈیوز کواستعمال کرنے والوں کی جانب سے شکایت پر ہٹایا گیا۔ٹک ٹاک سے 97 ویڈیوز کو کسی بھی شخص کے دیکھنے سے پہلے حذف کیا گیا۔

یہ کارروائی ٹک ٹاک کے ذریعے پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو روکنے کے لیے کثیر الجہتی نقطہ نظر کے لیے اپنی وابستگی کو بڑھانے کے لیے کی گئی۔

مزیدخبریں