لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ،محکمہ ما حولیا ت نےخطرہ کی گھنٹی بجا دی

لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ،محکمہ ما حولیا ت نےخطرہ کی گھنٹی بجا دی
کیپشن: لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ،محکمہ ما حولیا ت نےخطرہ کی گھنٹی بجا دی

ایک نیوز نیوز: لاہور شہر کی فضائی  آلو دگی میں اضا فہ کے با عث ائیر کو الٹی انڈکس 170 سے بھی بڑھ گیا ۔محکمہ ما حولیا ت و مو سمیا ت نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی، سمو گ کی شدت میں مزید اضا فے کی پیش گو ئی کر دی۔

تفصیلا ت کے مطا بق لا ہور کی فضا میں سمو گ بڑھنے لگی بارشوں کے بعد موسم دوبارہ گرم ہونے سے آلودگی نے سر اٹھانا شروع کردیا۔ شہر میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 170تک جا پہنچا۔

صورت حال کے پیش نظر محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہم نے اقدامات تیز کردئیے ہیں کہ آلو دگی کو جلد سے جلد کم کیا جا ئے جبکہ دوسری جانب چیف میٹرولا جسٹ لاہور نے بتا یا کہ با رشیں نہ ہو نے کے با عث مو سم گر م ہو گیا ہے اور آلو دگی مین بھی اضا فہ ہو گیا ہے،ما ہ اکتوبر میں با رشیں ہو نے کے بہت کم چا نس ہیں،جس کی وجہ سے آلو دگی میں مزید اضا فہ ہو گا،

انہو ں نے کہا کہ بادلوں کی جزوی موجودگی کے باوجود موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بارشوں کے بعد موسم دوبارہ گرم ہونے سے آلودگی میں اضافہ ہونے لگا۔

انہو ں نے کہا کہ آج شہر میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا ہے۔آنے والےدنوں کے دوران آلودگی کی شدت میں مزید اضافے کاخدشہ بھی ہے۔