ایک نیوز نیوز: نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور محمد حسنین وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں گیند باز آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کیلئے دستیاب نہیں ہونگے ۔
قومی ٹیم لیگ اسپنر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔ ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے 3ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔