معروف خاتون ریسلر 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئی

 ریسلر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
کیپشن: ریسلر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ایک نیوز نیوز: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ  کی سابق ریسلر اور "ٹف انف" کی فاتح سارہ لی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ 

سارہ کی والدہ نے سوشل میڈیا پر سارہ کی موت کی تصدیق کی۔ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ریسلنگ کمیونٹی سارہ لی کے انتقال کے بارے میں جان کر غمزدہ تھی، اور تعزیتی پیغامات بھیجے گئے۔

سارہ لی ڈبلیو ڈبلیو ای ٹف انف رئیلٹی مقابلہ شو کے سیزن 6 کی فاتح تھی۔ سارہ لی نے 2017 میں ساتھی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کوری جیمز ویسٹن سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں۔
سابق ریسلر کے  خاندانی دوست بل جیمز  کا کہنا کہ سارہ لی کی اچانک موت سے ہم سب صدمے اور غم زدہ ہیں۔