پی سی بی کی پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے ملاقات

Oct 08, 2020 | 12:53 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے درمیان ایک مثبت اور تعمیری اجلاس گزشتہ روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کے شرکا نے نیک نیتی کے ساتھ شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پر مثبت انداز میں دوطرفہ تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے تمام خدشات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا، یہ مسودہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر بنایا گیا ہے۔دونوں فریقین نے آئندہ ہفتوں میں اس نئے ماڈل سے متعلق اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت اورتمام معاملات کو جلد از جلدباہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مزیدخبریں