حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کا سالانہ عرس، لاہور میں آج مقامی تعطیل ہے

Oct 08, 2020 | 12:45 PM

admin
لاہور (ایک نیوز نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس اور حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر آج لاہور شہر میں مقامی تعطیل کی گئی ہے۔

عام تعطیل کی وجہ سے شہر بھر میں واقع مقامی حکومت کے تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں، جبکہ سول سیکرٹریٹ پنجاب سمیت اس سے ملحقہ سرکاری دفاتر کھلے ہیں۔

دوسری جانب حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔
مزیدخبریں