فلک شبیر نے ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کا راز بتا دیا

فلک شبیر نے ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کا راز بتا دیا
کیپشن: Falk Shabbir told the secret of making married life happy

ویب ڈیسک: گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان، جو 2020 سے ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، اپنی محبت اور تعلقات کو مستحکم رکھنے کیلئےمنفرد انداز اپناتے ہیں۔

حال ہی میں، فلک نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے انسٹاگرام پر مزاحیہ انداز میں کہا''اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے دل کی سنیں، پھر دماغ کی اور پھر بیوی کی۔"

فلک شبیر نے سارہ خان کیلئےایک اور بڑا سرپرائز دیتے ہوئے ان کے خوابوں کا فارم ہاؤس تیار کروایا اور اپنی ویڈیو میں انہیں اور اپنی بیٹی الیانہ کو فارم ہاؤس دکھایا۔ 

انہوں نے خوشی کے اس موقع پر کہا، "یہ سب تمہارا ہے اور اب ہم یہاں وقت گزار سکتے ہیں۔"

کچھ ماہ پہلے، سارہ خان کو ایک تصویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ان کی بیٹی الیانہ چیریز سے کھیل رہی تھی۔ 

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بچی کے کھانے کے انداز پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کھانا ضائع نہ کرنے کی تعلیم دینی چاہیے۔ اس پر سارہ نے سوال کیا، "کیا آپ واقعی ایک دو سالہ بچے سے بڑے لوگوں کی طرح کھانے کی توقع رکھتے ہیں؟" انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ بچوں کو ان کی معصومیت میں ہی رہنے دیں۔