حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر بڑا ریلیف دینے کا اعلان 

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر بڑا ریلیف دینے کا اعلان 
کیپشن: The government's announcement to give a big relief on the consumption of excess electricity in winter

ایک نیوز: حکومت نے سردیوں میں اضافہ بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔  

 پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔

پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کیلئےہوگا۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل  اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنےکیلئےونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کیلئے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔