ایک نیوز :سٹیٹ بینک کے 9نومبر کی چھٹی کے بعدسموگ سے متاثرہ علاقوں میں 10نومبر کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے بعض اضلاع میں بینکوں کی برانچیں سموگ کی وجہ سے 10 نومبر جمعہ کو بند رہیں گی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن (ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور)، ضلع گوجرانوالہ، ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارروال کے تمام بینک/مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔
اس سے قبل 9نومبر کو حکومت کی طرف سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے، 11نومبر ہفتہ اور 12نومبر کو اتوار کی وجہ سے بینکوں میں چھٹی ہوگی ۔یاد رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔