غزہ میں 33روز بعد 3روز کی جنگ بندی کا امکان 

غزہ میں 33روز بعد 3روز کی جنگ بندی کا امکان 
کیپشن: After 33 days in Gaza, there is a possibility of a 3-day ceasefire

ایک نیوز : غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی  وحشیانہ کارروائیوں کے بعد 3 روز کی جنگ بندی کا امکان ہے۔
 اسرائیلی میڈیا کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے  بدلے 3 دن سیز فائر کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، ان یرغمالیوں میں 6 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
 حماس  ذرائع کا کہنا ہےکہ  3 روزہ جنگ بندی کا مقصد غزہ  میں امداد پہنچانا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس، اسرائیل میں جنگ بندی کے لیے قطر ثالثی کی کوشش کر رہا ہے، مختصرجنگ بندی کے لیے 10 سے 15 یرغمالیوں کی رہائی پر بات جاری ہے۔
خیال رہےکہ غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 214 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 569 ہوگئی ہے۔