بھٹو کے فلسفے کی بنیاد پرپیپلزپارٹی چل رہی ہے،شازیہ مری

Nov 08, 2023 | 22:38 PM

ایک نیوز :پیپلزپارٹی کی ر ہنما شازیہ مری کاکہنا ہے کہ  بھٹو کا فلسفہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے، فلسفہ نہیں مر سکتا، اسی فلسفے کی بنیاد پر پیپلز پارٹی چل رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی ر ہنما شازیہ مری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  شکر ہے الیکشن کی تاریخ سامنے آ گئی، اللّٰہ اللّٰہ کر کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کا چاند مبارک ہو۔بہت ساری سیاسی جماعتیں ہماری مخالف ہیں، مقابلہ کرنا تو اچھا لگتا ہے، آپ بات کریں آپ کا حق ہے۔ہم جب الیکشن کی بات کرتے ہیں تو دیگر جماعتوں کو تکلیف ہوتی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ اس سے پہلے نہیں ہوئے۔

شازیہ مری نے کہا کہ سانگھڑ میں جو روڈ نیٹ ورک آج ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے، سانگھڑ میں پیپلز پارٹی نے تاریخی خدمت کی ہے، ملک کے باہر بیٹھ کر تھر کے بچوں پر باتیں کی جا رہی ہیں، کچھ شر پسند لوگوں نے پاکستان مخالف نعرہ لگایا، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، بلاول بھٹو نے کہا وزیرِ اعظم لاہور سے نہیں ہو گا لوگوں کو بات بری لگ گئی، پیپلز پارٹی کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر جواب دینا آتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کو بار بار نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، کہا جاتا ہے کہ سندھ کے لوگ جذبات میں ووٹ دیتے ہیں، بیوقوف ہیں، سندھ کے لوگ بیوقوف نہیں جو یہ کہتے ہیں وہ خود بیوقوف ہیں، سندھ کے لوگ انتہا پسندی اور سازشوں کو مسترد کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں اداروں کو ٹارگٹ کیا، اختلاف رکھنا جمہوری حق ہے، لیکن یہ مطلب نہیں کہ انتشار پھیلائیں، 9 مئی کو بہت ساری حدیں پار ہوئیں، ہمیں تکلیف پہنچائی گئی، پی ٹی آئی حکومت کا مقصد لوگوں کو انسانی حقوق سے محروم کرنا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کی ترقی کو فل اسٹاپ لگ گیا تھا۔

مزیدخبریں