صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

Nov 08, 2023 | 22:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں قید پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے نو موئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ یہ روبکار جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد جاری کی۔

جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صںم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

اطلاعات ہیں کہ صنم جاوید کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں