نواز شریف کی مریم نواز کے ہمراہ مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی رہائش گاہ آمد

Nov 08, 2023 | 22:08 PM

ایک نیوز : مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف  مریم نواز کے ہمراہ مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے  مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کے بیٹوں سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کےمطابق  محمد نواز شریف نے مرحوم سینیٹر رانا مقبول احمد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، نواز شریف نے مرحوم رانا مقبول احمد اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ والد اور والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا بہت بڑا غم ہوتا ہے، ہم یہ صدمے جھیل چکے ہیں، رانا مقبول احمد نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اچھے انسان تھے۔

نواز شریف نے  رانا مقبول کے بیٹوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا مقبول احمد کی وفات سے ایک قریبی دوست سے محروم ہو گیا ہوں، وقت گزرنے کے ساتھ اپنے مرحوم دوست کی یاد اور بھی زیادہ آئے گی، رانا مقبول احمد ایک بااعتماد، بہادر اور قریبی ساتھی تھے، ہمیشہ اچھا مشورہ دیتے تھے۔

مزیدخبریں