اسرائیل غزہ کا کنٹرول نہیں سنبھالے گا،عبوری سیٹ اپ پرغور ہوسکتا ہے،امریکا

اسرائیل غزہ کا کنٹرول نہیں سنبھالے گا،عبوری سیٹ اپ پرغور ہوسکتا ہے،امریکا
کیپشن: اسرائیل غزہ کا کنٹرول نہیں سنبھالے گا،عبوری سیٹ اپ پرغور ہوسکتا ہے،امریکا

ایک نیوز :امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا انتظام نہیں سنھبالے گا، لیکن موجودہ لڑائی کے خاتمے کے بعد ایک عبوری دور ہو سکتا ہے، جس کا اختتام فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ہو گا۔

بلنکن نے ٹوکیو میں جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "اب حماس غزہ کا مزید کنٹرول نہیں سنبھالے گی۔ ورنہ اس سے 7 اکتوبر کو ہونے والے واقعات کو دہرانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ یہ بھی واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب حقیقت یہ ہے کہ جنگ کے اختتام پر کچھ عرصے کے عبوری دور کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ہمیں دوبارہ اسرائیلی قبضے کا خدشہ نہیں ہے۔میں نے اسرائیلی رہ نماؤں سے سنا ہے کہ ان کا غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی کو دوبارہ اسرائیلی قبضے کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی اس کے رقبے میں کوئی کمی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت پسندانہ معاملہ یہ ہے کہ فلسطینی عوام ہی غزہ میں حکومت کے حق دار ہیں۔