پی سی بی نہ ہمیں بلارہا ہے نہ ہی ہمارے ای میل کا جواب دے رہا ہے ، انضمام الحق

پی سی بی نہ ہمیں بلارہا ہے نہ ہی ہمارے ای میل کا جواب دے رہا ہے ، انضمام الحق
کیپشن: پی سی بی نہ ہمیں بلارہا ہے نہ ہی ہمارے ای میل کا جواب دے رہا ہے ، انضمام الحق

ایک نیوز :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سیلکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی کو میرے وکیل نے ای میل کی ہے کہ ہمیں بلایا جائے۔ہمیں بورڈ بلا نہیں رہا اور نہ ہی ای میل کا جواب دیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ مجھے پتہ چلاہے کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں ہوا، استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، پی سی بی حکام دراصل بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ چار ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے، تین تین، چار چار مہینے کی توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پر ڈال دیں۔
سابق چیف سلیکٹر نے یہ بھی کہا کہ انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے، ایک بیان آیا کہ تمام ذمے داری انضمام الحق اور بابر اعظم پر ڈال دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم برا کھیلتی ہے تو میں ذمے داری لینے کو تیار ہوں، بچنے کو نہیں، پاکستان اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔