ایک نیوز :سکیورٹی فورسزکا چترال کے علاقے ارسلون میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیاگیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش ،خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔مقامی لوگوں کی طرف آپریشن کو سراہاگیا۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔