بھارتی شہر علی گڑھ کا نام بھی تبدیل ،متفقہ قرارداد منظور 

بھارتی شہر علی گڑھ کا نام بھی تبدیل ،متفقہ قرارداد منظور 
کیپشن: بھارتی شہر علی گڑھ کا نام بھی تبدیل ،متفقہ قرارداد منظور 

ایک نیوز :بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی مسلمانوں سے نفرت کس سے ڈھکی چھپی ہے ؟بھارتی حکومت سے مسلمانوں کے نام پر بنے شہر بھی برداشت نہیں ہورہے ۔مودی حکومت ایک کے بعد ایک شہرکا نام تبدیل کررہی ہے ۔
فیض آباد، مغل سرائے اور الہ آباد کے نام تبدیل کرنے کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے تاریخی اہمیت کے حامل شہر علی گڑھ کا نام بھی تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔
اپنے حالیہ اجلاس میں علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے پر اتفاق کیا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو علی گڑھ یوپی کا چوتھا شہر ہوگا جس کا نام حالیہ برسوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔
علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے میئر پرشانت سنگھال کی پیش کردہ ایک قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے جس میں علی گڑھ کا نام تبدیل کرکے ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجویز عملدرآمد کیلئے ریاستی انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔ اس سے قبل جنوری 2019 میں اترپردیش میں ہی الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا گیا تھا جبکہ مغل سرائے کانام تبدیل کرکے پنڈت دین دیال نگر اور ضلع فیض آباد کا نام ضلع ایودھیا رکھا گیا تھا۔