ایک نیوز :سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پروفیشنل ٹیکس وصول نہیں کر سکتے،کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے وصول کردہ ٹیکس غیر قانونی ہے،آئین کے آرٹیکل 163 کے تحت ٹیکس کی وصولی کی پوری سکیم موجود ہے،سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتی ہے،عدالت کا پروفیشنل مد میں وصول کردہ ٹیکس واپس کرنے کا حکم۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین صرف صوبائی حکومت کو ہی پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کا اختیار دیتا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔