ایک نیوز :تاشقند میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے ملاقات،علاقائی امور،غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے ملاقات تاشقند میں ای سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہوئی ۔ملاقات میں سیاسی ،تجارتی،سکیورٹی،دفاع سے متعلق امور کاجائزہ لیاگیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کے معاہدوں کو دو طرفہ تجارت کےلیے اہم قرار دیدیا ۔دونوں رہنماؤں نےعلاقائی تجارت کے فروغ کےلیے سٹرٹیجک شراکت داری کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا اعادہ کیا ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے پاکستان ازبکستان افغانستان ریلوے منصوبہ بھی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ۔