ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے شبیر گجر کی درخواست تفتیشی کے بیان کی روشنی میں نمٹائی،تفتیشی افسر کےمطابق شبیر گجر کی پولیس کو گرفتاری مطلوب نہیں،
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے چوہدری اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے،شبیر گجر اور عادل نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی،وکیل نے کہاکہ پولیس تفتیش میں شبیر گجر اور عادل بے گناہ ہوگئے ہیں،سی ڈی آر کی بنیاد پر پولیس نے شبیر گجر کو بے گناہ کیا،بے گناہی کے باوجود پولیس درخواست گزار کے ڈیرے پر آئی تھی،درخواست گزار شبیر گجر کی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے ۔
شبیر گجر سمیت دیگر کیخلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج تھا