اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں
کیپشن: اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں

ایک نیوز :اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں،مختلف کارروائیوں کے دوران 9ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔ 

اے این ایف کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹریلر سے 22 کلو 800 گرام چرس اور 9 کلو 600 گرام افیون برآمد کی گئی ،نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان منشیات ٹول بکس میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی 202 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ٹرک سورا خیبر کے رہائشی دو ملزمان کو موقع سےگرفتار کیا گیا ہے،ملت چوک فیصل آباد کے قریب کار سے 16 کلو 800 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد ہوئی ہے،دورانِ کارروائی جھنگ اور فیصل آباد کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،جی ٹی روڈ، نوشہرہ پر واقع صداقت ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، اے این ایف کا کہنا ہےگرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔