ایک نیوز :نگران حکومت نے گیس بم کے بعد عوام پر ایک بار پھر بجلی گرادی ۔
بجلی صارفین کیلئے بری خبر،ایک ماہ کیلئے قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ کردیاگیا۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی ۔اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔