گورنر ہاؤس میں ن لیگ کا اجلاس : اندرونی کہانی سامنے آگئی

Nov 08, 2023 | 18:25 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی گورنر ہاوس اہم بیٹھک ہوئی،اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات زیر غور کیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق نواز شریف کی زیرصدارت  اجلاس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن،صدر ن لیگ شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوئے ،رانا ثنااللہ ،عبدالرحمن کانجو ،پرویز رشید بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات زیر غور کیا گیا، قائد ن لیگ نے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ذرائع کےمطابق ن لیگ کےووٹ بنک میں اضافے کےلئےمقامی عمائدین سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزیدخبریں