ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی گورنر ہاوس اہم بیٹھک ہوئی،اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات زیر غور کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن،صدر ن لیگ شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوئے ،رانا ثنااللہ ،عبدالرحمن کانجو ،پرویز رشید بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات زیر غور کیا گیا، قائد ن لیگ نے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ذرائع کےمطابق ن لیگ کےووٹ بنک میں اضافے کےلئےمقامی عمائدین سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔