ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ بزدار کرپٹ وزیراعلیٰ تھا ،فرح گوگی نے صرف عمران خان کی تجوریاں بھریں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کاراولپنڈی میں سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 20سال سے میرٹ میرٹ کرنیوالے کے میرٹ سے بزدار نکلا۔
پی ٹی آئی کے 250 افراد میں سے کسی کو سامنے نہیں لایا گیا، بزدار کو سامنے لایا گیا ۔
صدر استحکام پارٹی کاکہنا تھاکہ فرخ گوگی نے افسران کی 3، 3 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی، کیا یہ میرٹ تھا۔ عمران خان اگر سچا ہے تو بزدار کو شوکت خانم کا انچارج لگائے اور چندہ مانگ کر دکھائے۔فرخ گوگی کو نمل میں لگایا جائے اور لوگوں کو کہا جائے کہ چندہ دے کر دیکھیں ۔ پاکستان سے وابستہ لوگوں کی امید کو ختم کر دیا۔ 3 کروڑ کا ڈی سی اور 5 کروڑ کا کمشنر لگایا جاتا تھا ۔
عبدالعلیم خان کا چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان کے گھر میں تجوری کون بھر رہا تھا، فرخ گوگی کس کو پیسے دیتی تھی ۔کروڑوں روپے کے تحائف اور ہار عمران خان کی تجوری میں ڈالے جاتے تھے ۔
صدر آئی پی پی کاکہنا تھاکہ عامر کیانی نے15 سالوں تحریک انصاف کا ساتھ دیا مگر ایم پی اے بھی نہ بن سکا ۔پارٹی نے عامر کیانی کی خدمت اور دن رات محنت کا کوئی صلہ نہیں دیا ۔عامر کیانی اپنے نظریے اور جذبے کے ساتھ کھڑا رہا، جس پارٹی کے ساتھ کھڑا تھا اس نے ہی ذلیل کیا ۔پہلی بار بنی گالہ گیا تو دیکھا کہ عامر کیانی عمران خان کو گاڑی میں لے کر جا رہا تھا ۔ عمران خان نے عامر کیانی پر پرچے کروائے، مجھے 100 دن جیل میں رکھا گیا ۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ مجھے میری حکومت نے جیل بھیج دیا، جہانگیر خان نے دن رات محنت کی۔جہانگیر خان کینسر کا علاج کروا کے واپس آیا تو گھر نہیں گیا دھرنے پر آیا ۔جہانگیر ترین کی بیٹیوں پر پرچے کروائے گئے، پی ٹی آئی کے لیے دن رات ایک کیا تھا ۔ہم اپنے بچوں کے لیے نیا پاکستان بنانے چلے گئے، ہمیں کوئی نہ بتائے ہم سب جانتے ہیں ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی والے سمجھائیں کہ کیا منشور تھا، دوسرا منشور تھا کہ ایمانداری ہو گی ۔ہمیں نمل یونیورسٹی دیکھائی گئی، ہم شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر ہوں ۔ہمیں شوکت خانم دکھایا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ یہاں کوئی سفارش نہیں ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیف پیٹرن جہانگیر ترین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان ایک بڑا ورکر ہے اور اس نے عمران خان کے لئے بہت محنت کی۔مجھے جب پتہ چلا کہ عمران خان نے علیم خان کو جیل بھیجا مجھے بہت دکھ ہوا ۔ہم لوگ روایتی سیاسی لوگ نہیں تھے، ہم نے پاکستان میں بہت کام کیا ہے ۔ہم نے روایتی سیاسی جماعتوں کے میں شامل ہونے کی بجائے اپنی مہم کا آغاز کیا ۔ہمیں جس پر مان تھا جب وہ وزیراعظم بنا تو وہ بھی اسی رنگ میں رنگ گئے ۔وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہیے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا ۔
جہانگیرترین کاکہنا تھاکہ ہم عوام کے لیے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف ہو گا اور ترقی ہو گی ۔ہمارا مقصد وہ ہی پرانا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے عامر کیانی کی قیادت میں خطہ پوٹھوار میں مضبوط پودا لگایا۔احساس محرومی کا شکار لوگوں کو اسی دفتر سے مرہم بھی ملے گا ۔ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں ہمارے کارکنان کا کردار بہت اہم ہو گا۔