وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سروسزہسپتال آمد،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

Nov 08, 2023 | 17:53 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی، اپ گریڈیشن پراجیکٹ اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا اچانک دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-08/news-1699447971-9753.mp4

وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا ۔سروسز ہسپتال کی مین بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا ۔ ہر فلور پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی بیڈز اور دیگر اشیاء اوپن ایریا میں رکھنے پر برہم،اشیاء کو مناسب جگہ پر رکھنے کا حکم ، تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت  کردی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے  ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے بیسمنٹ اور پارکنگ  میں گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شدید برہمی کااظہار کیا ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ایم ایس صاحب کیا آپ نےبیسمنٹ کا کبھی دورہ کیا ہے ۔اگر آپ نے یہاں کا دورہ کیا ہوتا تو صفائی کی ایسی ابتر صورتحال نہ ہوتی ۔ بیسمنٹ اور پارکنگ میں فوری صفائی کا حکم ،ایم ایس اور پرنسپل کو ہسپتال کا باقاعدگی سے دورہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سروسزہسپتال کے دورے کے موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری صحت، سپیشل سیکرٹری صحت بھی  موجود تھے۔

مزیدخبریں