امریکی کرنسی ڈالرکی اونچی اڑان

Nov 08, 2023 | 17:17 PM

ایک نیوز: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث امریکی ڈالر پھر بے قابو،روپے کی قدر میں مزید کمی آ گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 286.39روپے سے بڑھ کر 286.90روپے پربند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287روپے 50پیسے پرمستحکم رہا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تمام دن مثبت رحجا ن رہا ۔مارکیٹ 525 پوائنٹس کے اضافے سے 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔233 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 166 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 54,419 جبکہ کم ترین سطح 53,720 رہی ۔

مزیدخبریں