آئی ایم ایف کی شرط پوری،بجلی کےبعد گیس بھی مہنگی ہوگئی

Nov 08, 2023 | 16:42 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:آئی ایم ایف کی شرط پوری،بجلی کےبعد گیس بھی مہنگی ہوگئی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری اوگرا نے دی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نو ٹی فیکیشن جاری کر دیا،گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیاہے،ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے  صارفین کےلیے نرخوں میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ، ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرراور ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال کرنے والے گیس صارفین کے لیے نرخوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال کرنے والے گیس صارفین کے لیے قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔100 مکعب میٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی نرخوں میں 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا۔

100 مکعب میٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے،ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی گئی جبکہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے  پر صارفین کے لیے نرخوں میں 8 سو روپے فی  ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیاہے۔

 ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے  پر صارفین کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ،300 مکعب میٹر استعمال کرنے والوں کے لیے نرخوں میں 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ اور ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال کرنے والوں کے لیے  گیس کی قیمت 1100 سے بڑھ کر 3000 روپے کر دی گئی۔

400 مکعب میٹر استعمال کرنے والے  گیس صارفین کے لیے نرخوں میں پندرہ سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ،400 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی جبکہ ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں