ایک نیوز: بہاولنگر میں پاگل کتے کے کاٹنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک لگ بھگ 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے منڈی صادق گنج میں آج پاگل کتے کے کاٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پاگل کتے کے کاٹنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد اب 20 تک پہنچ چکی ہے۔
پاگل کتے کے کاٹنے زخمیوں میں 18 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔