پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل،نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل،نوٹیفکیشن جاری

ایک نیوز: پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور میں 10نومبر تعطیل ہوگی،گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔
لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے،چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس سے 10نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔