ایک نیوز: صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1988 ڈالر پر مستحکم رہی ہے۔