190 ملین پاؤنڈ کیس :بشریٰ بی بی کی نیب پیشی سےمعذرت

Nov 08, 2023 | 14:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: 190 ملین پاؤنڈ کیس  میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب پیشی سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے توصل سے تحریری جواب جمع کروایا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھے آج 2:30 بجے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس موصول ہوا۔

بشری بی بی نے جواب میں مزید کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتی،آئندہ ہفتے پیش ہونے کیلئے کوئی تاریخ دی جائے پیش ہوں گی۔

مزیدخبریں